اردو فونٹ | جمیل نوری نستعلیق


سارے عالم میں پھیلی خوشبو دیکھی

ہر لہجے میں مہکتی اردو دیکھی

 

سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں

ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

 

اردو زبان کا حسن اس کے رسم الخط میں پنہاں ہے، اور اردو فونٹ اس حسن کو اُجاگر کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ یہ مضمون اردو فونٹ کی تاریخ، اس کی اہمیت، اور جدید دور میں اس کے استعمال پر روشنی ڈالے گا۔

 

اردو فونٹ اردو کا رسم الخط ہے، جس میں حروف کی بناوٹ، لمبائی، چوڑائی، موٹائی وغیرہ کا خاص خیال رکھ کر انہیں ایک شکل دی جاتی ہے، جس سے اردو میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے اور پڑھنے والوں کے لئے دلکش معلوم ہوتا ہے۔ اردو فونٹ کی اہمیت زبان کی شناخت اور تہذیب کی عکاسی میں نہایت اہم ہے۔ خطِ نستعلیق کو عموماً اردو شاعری اور نثر کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ اس کی خوبصورتی اور پیچیدگی شاعری کی روح کے عین مطابق ہوتی ہے۔ اردو فونٹ نہ صرف زبان کی تحریری شکل کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ اس کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو بھی برقرار رکھتے ہیں۔

 

تاریخ

 

اردو زبان کی تاریخ میں، عربی اور فارسی رسم الخط کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ 13ویں صدی میں اردو زبان نے ترقی پائی اور اس کے ساتھ ساتھ اردو رسم الخط بھی ترقی کرتا گیا۔ ابتدائی دور میں خطِ نسخ اور خطِ نستعلیق نے اہم کردار ادا کیا۔ خطِ نستعلیق کو خاص طور پر اردو ادب میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی۔

 

جدید استعمال

 

جدید دور میں، کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ، اردو فونٹ کا استعمال ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی بڑھ گیا ہے۔ ویب سائٹس، سوشل میڈیا، اور مختلف ایپلیکیشنز میں اردو فونٹ کی دستیابی نے اس کے استعمال کو اور زیادہ آسان بنا دیا ہے۔ مختلف سافٹ ویئر اور ایپلی کیشنز جیسے کہ InPage، CorelDRAW، اور Adobe Illustrator میں اردو فونٹ کا استعمال بہت عام ہو گیا ہے۔

 

نتیجہ

 

اردو فونٹ کی تاریخ، اہمیت، اور جدید استعمال نے اسے نہ صرف زبان کا اہم جزو بنایا ہے بلکہ اس کی ثقافتی اور تاریخی حیثیت کو بھی مضبوط کیا ہے۔ اردو فونٹ کی خوبصورتی اور اس کی وسیع پیمانے پر دستیابی نے اردو زبان کو ڈیجیٹل دنیا میں ایک نئی پہچان دی ہے۔

 

اسلامی نام پر مشتمل اس نوعیت کا پہلا ویب سائٹ جو ملتا جلتا نام تلاش کرتا ہے۔ اور اگر اسے آپ کے نام سے ملتا جلتا کوئی نام نہیں ملتا ہے تو یہ رینڈملی چند خوبصورت نام پیش کرتا ہے۔ مزید ناموں کیلئے پیج ریفریش کرنے پر ہر مرتبہ یہ رینڈملی نیا نام پیش کرتا ہے۔

 

موبائل کے لئے اردو کی بورڈ

اگر آپ اپنے موبائل میں اردو لکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے موبائل پر اردو کی بورڈ انسٹال کرنا پڑیگا۔ اردو کا چند  بہترین کی بورڈ جن کا تذکرہ کردینا مناسب سمجھتا ہوں۔

 

جی بورڈ

جی بورڈ: یہ کی بورڈ گوگل کی طرف سے ہے لانچ کیا گیا ہے اس میں انگلش، اردو و، دیگر بہت سی زبانیں شامل ہیں یہ ایک بہترین کی بورڈ ہے اس کی بہت سی خصوصیات ہیں جن پر یہاں گفتگو کرنامناسب نہیں سمجھتا اس کے اور بھی مواقع آئیں گے۔ ا ن شاء اللہ ۔ گوگل کی بورڈ: جی بورڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ جی بورڈ میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ جانے اور سمجھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے 

 

ملٹی لنگ او کی بورڈ

ملٹی لنگ او کیبورڈ : یہ بھی کافی اچھا کیبورڈ ہے اردو کو مکمل طور پر سپورٹ کرتا ہے اور کافی کسٹمائزیش کا آپشن بھی دیتا ہے۔

ملٹی لنگ او کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

 

سوفٹ کی بورڈ

سوِفٹ کی بورڈ: یہ بھی ایک اچھا کی بورڈ ہے۔ ملٹی لنگ او کی بورڈ کی طرح بہت سارا کسٹمائزیشن کا آپشن تو نہیں دیتا ہے پر اردو کو مکمل طور پر سپورٹ کرتا ہے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کیجئے 

 

اور دیگر بہت سارے کی بورڈ آتے ہیں تقریباً تمام کی بورڈ اردو کو سپورٹ کرتا ہے۔ آپ کو اس میں صرف اردو کو فعال کرنا پڑیگا اور یہ کوئی مشکل نہیں آپ صرف دو چار اسٹیپ پر یہ کام کرسکتے ہیں۔  

 

اردو فونٹس

موبائل میں جمیل نوری نستعلیق اور دیگر اردو فونٹس انسٹال کرنے کا طریقہ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

 

پاک اردو انسٹالر

کمپیوٹر میں جمیل نوری نستعلیق ودیگر اردو فونٹ انسٹال کرنے کے لئے پاک اردو انسٹالر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

پاک اردو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد زِپ فائل کو ان زپ کریں اور مذکورہ سافٹویئر کو انسٹال کریں آپ کے کمپیوٹر پر اردو فونٹ انسٹال ہو جائے گا۔ مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ویب سائٹ میں جمیل نوری نستعلیق و دیگر اردو فونٹ انسٹال کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

اردو فونٹس ڈاؤنلوڈ لنک

eSabaq.com/fonts

 

تبصرہ کریں

تبصرہ

Rajesh Kumar

اردو فونٽ

Ahsan

نمازمیں اگروالدین آوازدیں توکیاکریں؟ کب اورکونسی نمازتوڑناجائزاورناجائزہے!!!