ریل می موبائل میں اردو فونٹ: جمیل نوری نستعلیق کیسے انسٹال کریں

اس ٹٹوریل میں ریل می (Realme) اور اوپو (Oppo) موبائل میں اردو فونٹ: جمیل نوری نستعلیق اور دیگر اردو فونٹس انسٹال کرنے کے متعلق بات کرنے والے ہیں۔ کہ اس پر ہم کیسے اردو فونٹ انسٹال کرسکتے ہیں تو چلئے شروع کرتے ہیں اور ریل می اور اوپو موبائل میں اردو فونٹ انسٹال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کن کن موبائل پر جمیل نوری نستعلیق فونٹ انسٹال کرسکتے ہیں اور کن پر نہیں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ریل می موبائل کے لئے اردو فونٹس کا APK فائل ڈاؤنلوڈ لنک

➊ ان 👆 میں سے جس فونٹ کو آپ اپنے موبائل پر انسٹال کرنا چاہتے ہیں اس کا APK فائل ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کریں۔
➋ موبائل سیٹنگ میں جائیں Language & Region پر کلک کریں (2.1) Region پر کلک کریں (2.2) اور ریزن (ملک) میں Myanmar کو سلیکٹ کرلیں۔
➌ موبائل سیٹنگ میں جائیں Display & Brightness پر کلک کریں، (3.1) Support Dai Character کو آن کردیں اور اردو فونٹ کا مزہ لیں۔

نوٹ: ریل می موبائل کے لئے چند مشہور اردو فونٹس کا APK فائل لنک دیا گیا ہے اگر آپ دیگر فونٹ کا APK فائل بنانا چاہتے ہیں تو Z font کی مدد سے بناسکتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ جس فونٹ کو انسٹال کرنا چاہتے ہیں سب سے پہلے اس کا ttf فائل ڈاؤنلوڈ کریں اس کے بعد پلے اسٹور سے Z Font انسٹال کریں اوپن کریں۔


➊ لوکل ( Local ) پر کلک کریں
➋ نیچے ( Aa ) نام سے ایک بٹن ہوگا اس پر کلک کریں اور اس فولڈر میں جائیں جہاں فونٹ کا TTF فائل موجود ہے اپنا پسندیدہ فونٹ کا ttf فائل سلیکٹ کریں
➌ سیٹ (Set) بٹن پر کلک کریں
➍ اوپو اینڈ ریل می (Oppo & Realme) پر کلک کریں
➎ سپورٹ ڈائے کریکٹرز بیسٹ Support Dai Characters [Best] پر کلک کریں OK پر کلک کرکے اپلپکیش کو یہیں سے انسٹال کرلیں یا کینسل پر کلک کردیں اور فائل منیجر جاکر Z font نامی فولڈر میں جائیں آپ کا APK فائل موجود ہی ہوگا یہاں سے انسٹال کرلیں۔

نوٹ: یہ طریقہ اوپو اور ریل می دونوں پر موبائل پر کام کرتا ہے۔

One response to “ریل می موبائل میں اردو فونٹ: جمیل نوری نستعلیق کیسے انسٹال کریں”

  1. abc Avatar

    font apk download link not working

    کون سا ڈاؤن لوڈ لنک کام نہیں کر رہا ہے۔
    پھر سے کوشش کر کے دیکھیں

Leave a Reply