بلاگنگ کیا ہے

بلاگنگ: یہ لفظ آپ بار بار سنتے ہی ہونگے چلئے آج اسے جان بھی لیتے ہیں کہ یہ کس بلا کا نام ہے اور کسے کہتے ہیں۔ تو اس سلسلے میں اتنی بات یاد رکھئے کہ انٹرنیٹ نیٹ کی دنیا میں اپنے خیالات کا اظہار کرنا، کسی کہ بارے میں کچھ لکھنا، لوگوں کو کچھ سمجھانا، اپنی بات لوگوں تک پہنچانا، یہ سب بلاگنگ میں آتا ہے، اسے لکھنے والے کو بلاگر کہتے ہیں، آسان لفظوں میں یوں سمجھ لیجئے کہ مضمون نگاری کرنا، مضمون نگار کو انٹرنیٹ کی دنیا میں بلاگر کہتے ہیں۔ اور مضمون کو بلاگ، اور اس کے مجموعے کو جس طرح مضمون نگاری کہتے ہیں، اسی طرح اس کے مجموعے کو انٹرنیٹ کی دنیا میں بلاگنگ کہتے ہیں۔ جب کہ یہ سب کام انٹرنیٹ نیٹ پر ہو۔ بس مضمون نگاری اور بلاگنگ میں فرق یہ ہے کہ مضمون نگاری میں آپ اس کے اصول ضوابط کے پابند ہیں آپ کو لسان اور معیار کا خیال رکھنا پڑیگا اور بلاگنگ میں اس طرح کی کوئی پابندی نہیں ہے، پر یاد رکھیں ہر طرح کے مزاج اور سوچ رکھنے والے تک بلاگ پہنچتا ہے اس کے تبصرے بھی آپ کو جھیلنے پڑسکتے ہیں۔

یہ بلاگ اصل میں Web اور Log سے مل کر بنا ہے اور ایسی ویب سائٹ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جسمیں معلومات کو پے درپے تاریخ کے حساب سے رکھا جاتا ہے۔ اس لفظ کا استعمال پہلی دفعہ جارن بارگر (Jorn Barger) نے 1997ء میں کیا تھا اسکے بعد اس لفظ کو پیٹر مرہولز (Peter Merholz) مزاحیہ انداز میں ویب لاگ کو وی بلاگ (we blog) لکھا بس وہیں سے یہ لفظ بلاگ میں مشہور ہوگیا اور اب یہ اسی نام سے جانا جاتا ہے۔

بلاگ کیوں لکھیں اور کس پر لکھیں

اب ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ بلاگ کیوں لکھیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر آپ لکھنے پڑھنے کا شوقین ہیں اور آپ کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے ہیں تو کیوں نہ اسے بلاگ میں بدل دیں تاکہ اور لوگوں تک پہونچے اور فائدہ عام دوسری بات یہ ہے کہ آپ مشہور بھی ہوسکتے ہیں اور اگر آپ اچھا بلاگنگ کرلیتے ہیں تو عزت بھی ملے گی اور اگر آپ چاہیں تو عزت کے ساتھ روپئے بھی کما سکتے ہیں وہ بھی اچھی خاصی۔

دوسرا سوال: بلاگنگ کس پر کریں؟
تو اس کا جواب ہے کہ یہ آپ کے شوق وذوق پر منحصر ہے۔ اگر آپ سال میں کبھی کبھار لکھ لیتے ہیں تو آپ کے لئے فیس بک، ٹیلیگرام، اور اس طرح دیگر سوشل میڈیا نیٹورک جسے آپ زیادہ استعمال کرتے ہیں اس پر لکھ لیا کریں یہ آپ کے لئے ٹھیک رہے گا۔ اور اگر ہفتہ یا ماہ میں کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے تو آپ کے لئے بلاگر، ورڈپریس اور اس طرح کے دیگر ویب سائٹ پلیٹ فارم کا استعمال کرنا صحیح رہے گا۔

بلاگر یا ورڈپریس ویب سائٹ میں سے کس کا انتخاب کریں ؟

تو اس سلسلے میں سب سے درست بات یہ کہ اگر آپ اس میں اپنا مستقبل دیکھ رہے ہیں آپ چاہتے ہیں تو کہ آپ کی کمائی اسی سے ہو آپ لکھنے پڑھنے، سیکھنے سکھانے میں دلچسپی لیتے ہیں اور آپ کا مضمون بھی ایسا ہوتا ہے جس میں لوگ رغبت رکھتے ہوں تو آپ ڈائریکٹ ورڈپریس کے ساتھ جائیں اگر آپ کی جیب اجازت دیتی ہے تو ورنہ بلاگر کے ساتھ جائیں یہ بالکل مفت ہے۔ لکھنے کا آغاز کریں دھیرے دھیرے چیزوں کو سمجھیں، سیکھیں اور جب ریزلٹ ملنے لگے کچھ امدنی کی شروعات ہو جائے تب جاکر پھر ورڈپریس میں منتقل ہوجائیں اس کے بعد دیر نہ کریں۔

ویب پر اپڈیٹ رہیں ان شاءاللہ اگلی قسط بلاگر پر شروعات کرنے سے متعلق ہوگی، کہ بلاگر میں ویب سائٹ کیسے بنائیں شروعات کیسے کریں اور ان شاءاللہ بلاگر اور ورڈپریس کی مکمل سیریز بھی آئیگی۔ وقتاً فوقتاً ہمارے ویب سائٹ پر ویزٹ کرتے رہیں۔

Leave a Reply