ورڈپریس کلاسک ایڈیٹر

آج ہم اس ٹٹوریل ہیں ورڈپریس کلاسک ایڈیٹر کے حوالے سے بات کرنے والے ہیں کہ آپ اس ایڈیٹر کا استعمال کرتے ہوئے پوسٹ کیسے لکھیں، کیسے شائع کریں، کیسے اپڈیٹ کریں، اگر ورڈپریس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔ ورڈپریس اینڈروئیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ورڈپریس میں ٹائپگ کے لئے فی الحال ڈیفالٹ ایڈیٹر کے طور پر بلاک ایڈیٹر مل رہا ہے اس سے قبل کلاسک ایڈیٹر ملتا تھا اگر آپ کلاسک ایڈیٹر کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کونے میں تھری ڈاٹ پر کلک کریں سویچ ٹو کلاسک اڈیٹر کا آپشن آئے گا اس پر کلک کریں، اب آپ کے سامنے کلاسک ایڈیٹر ہوگا اب اپنا مضمون لکھیں مضمون لکھنے کے بعد اسے خوبصورت بنانے کے لئے ذرا ان سب آئیکن میں سے کچھ ضروری آئیکن ( نشانات ) کا مطلب سمجھ لیں ۔

اگر آپ کے موبائل میں سب آئیکن نظر نہیں آرہا ہے تو زرا آئیکن بار کو اِدھر اُدھر سوائپ کریں یا آئیکن بار کے سائڈ میں جو تھری ڈاٹ ہے اس پر کلک کریں آئیکن نظر آ جائے گا۔ اسکرین شارٹ 👇

ورڈپریس کلاسک ایڈیٹر پر موجود ٹولس کو سمجھیں

❶ دائیں طرف سے شروع کرتے ہیں سب سے پہلے والے تھری ڈاٹ اس لئے ہے کہ اگر آپ کے سامنے میں کوئی آئیکن نظر نہیں آ رہا ہے تو اس پر کلک کریں نظر آ جائے گا۔

❷ دوسرے اور ❸ نمبر پر جو آئیکن ہے ایک ایچ ٹی ایم ایل کوڈ اور ایک ریڈ مور کے آپشن کے لئے ہے اس پر دھیان نہ دیں ۔
❹ جو آئیکن ہے یہ پوسٹ میں لائن دینے کے کام میں تا ہے

❺ یہ دائیں سے بائیں جانب تحریر کو کرنے کے لئے ہے یہ اردو تحریر میں کام آتا ہے
❻ یہ تحریر کو بیچ بیچ کر دیتا ہے
❼ یہ تحریر کو بائیں سے دائیں جانب کرنے کے لئے ہے❽ یہ تحریر کو کاٹنے کے کام میں آتا ہے یہ بتلاتا ہے کہ یہ غلط ہے

❾ یہ انڈر لائن کرنے کے کام میں آتا ہے
❿ یہ لنک شامل کرنے کے کام میں آتا ہے۔ جس بھی تحریر میں لنک شامل کرنا ہو اسے سلیکٹ کریں اور لنک کے بٹن پر کلک کریں لنک ڈالنے کا ایک آپشن نظر آئے گا جو لنک شامل کرنا ہے اسے ڈال دیں۔

⓫ اس کے ذریعے سے تحریر کو ترچھا کیا جاتا ہے، ⓬ اس کے ذریعے سے بولڈ کیا جاتا ہے، ⓭ اس کے ذریعے سے تحریر کو دوبل کوٹ میں لایا جاتا ہے ہائلاٹ کیا جاتا ہے، ⓮ اس کے ذریعے سے نمبرنگ کیا جاتا ہے۔ ⓯ اس کے ذریعے سے ہیڈنگ لگایا جاتا ہے
کسی بھی آئیکن کا استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس تحریر میں جس آئیکن کا استعمال کرنا ہے اسے سلیکٹ کریں اور اس آئیکن پر کلک کریں۔ جب پوسٹ مکمل ہوجائے تو شائع ہونے سے قبل کچھ ضروری سیٹنگ کرلیں۔ ⓰ اور اس کے ذریعے سے ایمیج شامل کیا جاتا ہے۔

نوٹ: ویب سائٹ پر جو ایمیج شائع کریں وہ ڈائریکٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کرکے شائع نہ کریں اس سے ویب سائٹ سلو ہوجاتا ہے۔ یہاں کلک کرکے ایمیج شامل کرنے کے مزید طریقہ کو جانیں جس سے ویب سائٹ پر لوڈ نہیں پڑتا۔

پوسٹ شائع کرنے سے پہلے کچھ ضروری سیٹنگ

پوسٹ شائع کرنے سے پہلے ➊ لنک ➋ ٹیگ ➌ کیٹیگری شامل کرلینی چاہیے اسے شامل کرنے کے لئے اوپر مینوں بٹن (تھری ڈاٹ) پر کلک کریں، نیچے پوسٹ سیٹنگ ( Post Settings ) پر کلک کریں، یہاں تینوں آپشن آپ کو مل جائے گا چلئے ہم انہیں اسٹیپ باسٹیپ سمجھتے ہیں۔

نیا زمرہ ( کیٹیگری ) کیسے بنائیں

➊ کیٹیگری (Categories) مطلب زمرہ کہ آپ کا پوسٹ کس زمرے سے متعلق ہے، آپ اس پوسٹ کو کس زمرہ کے تحت رکھنا چاہتے ہیں۔ مثلاً: موبائل، لیپ ٹاپ، ایپ، وغیرہ وغیرہ، جس زمرے میں آپ رکھنا چاہتے ہیں اور جس جس زمرے (کیٹیگری) سے متعلق آپ کا مضمون ہے اس پر کلک کرکے اسے سلیکٹ کرلیں۔

اگر آپ کو نئے زمرے بنانے ہیں تو اوپر پلس کے آئیکن پر کلک کریں ا یک پیج کھل کر آئیگا Category Name والے باکس میں زمرہ کا نام ڈالیں ( اور اگر آپ کو یہ زمرہ کسی دوسرے زمرے کے تحت رکھنا ہے تو نیچے Label پر کلک کرکے اس زمرے کو سلیکٹ کریں ورنہ تو اسے چھوڑ دیں ) اور Ok پر کلک کردیں۔ نیا زمرہ بن جائے گا۔

ٹیگ کیسے شامل کریں

➋ آپ نے اپنے پوسٹ پر جن جن چیزوں پر توجہ دی ہے انہیں شامل کرنا۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ پوسٹ میں جن جن چیزوں پر بات کی ہے اس سے ملتا جلتا اگر کوئی مضمون ہے تو اس کی نشان دہی کرتا ہے اور اگر وژیٹر اس پر کلک کرکے اسے بھی پڑھتا ہے اور آپ کے ویب سائٹ پر وقت دیتا ہے تو اس سے آپ کے ویب سائٹ کا رینک لیبل بڑھتا ہے۔ اسے شامل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ مینوں پر جائیں پوسٹ سیٹنگ کے تحت لیبل پر کلک کریں ( Meanu » Settings » Tags ) ایک ایک چھوٹے چھوٹے جملے کے شکل میں، الفاظ کے شکل میں ٹائپ کریں اور ہر جملے، الفاظ کے بعد اسے ( , ) دے دیں تاکہ سسٹم اسے الگ الگ کرسکے۔

سلگ ( پرما لنک ) کیا ہے اور اسے پوسٹ میں کیسے شامل کریں

➌ سلگ یا پرما لنک آپ کے سائٹ کے یو آر ایل کے بعد جو کچھ ہوتا ہے اسے پرما لنک کہتے ہیں۔ مثلاً: Esabaq.com/how-to-wright-to-a-post-in-wordpress یہ اکثر آپ کے پوسٹ کا ٹائٹل ہوتا ہے اور یہی زیادہ بہتر رہتا ہے، کچھ لوگ پوسٹ نمبر، پوسٹ آئی ڈی وغیرہ بھی رکھتے ہیں یہ اوٹو میٹک سیٹنگ ہوتا ہے آپ اگر اس کو بدلنا چاہیں تو یہاں سے بدل سکتے ہیں۔ اسے شامل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ مینوں پر جائیں پوسٹ سیٹنگ کے تحت سلگ پر کلک کریں  ( Meanu » Settings » Slug ) اور اپنا پرما لنک شامل کریں۔

پوسٹ شائع اور اپڈیٹ کیسے کریں

اور جب پوسٹ ہر طرح سے تیار ہوجا ئے تو اوپر شائع بٹن پر کلک کردیں آپ کا پوسٹ شائع ہوجائے گا۔ اور اگر آپ اپنے پوسٹ میں کوئی تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو ایڈٹ Edit پر یا پوسٹ ٹائٹل پر کلک کریں اور ترمیم کریں، اور جب تبدیلی کا کام مکمل ہوجائے تو شائع کے جگہ پر اپڈیٹ کا بٹن ملیگا ا اس پر کلک کردیں۔ آپ کا پوسٹ اپڈیٹ ہوجائیگا۔

پوسٹ ڈرافٹ میں کسطرح سے سیو کریں

اگر آپ نے ابھی ادھا ادھورا ضمون لکھا ہے ابھی مکمل نہیں کیا ہے اور چاہتے ہیں کہ یہ محفوظ رہے تو سیو ٹو ڈرافٹ Save to draft پر کلک کریں آپ کا یہ مضمون محفوظ ہو جائے گا اور آپ جب فرصت ملے پوسٹ میں جاکر ڈرافٹ پوسٹ پر کلک کریں ایڈٹ پر کلک کریں اور جب مکمل ہوجائے تو شائع کردیں

نوٹ: آپ اگر اردو پوسٹ لکھتے ہیں تو دائیں اور بائیں کا خیال ضرور رکھیں تاکہ اردو اپنے انداز میں نظر آئے۔

Leave a Reply