ورڈ پریس میں پوسٹ کیسے لکھیں

آج ہم اس ٹٹوریل ہیں ورڈپریس میں پوسٹ لکھنے کے حوالے سے بات کرنے والے ہیں کہ اس پر پوسٹ کیسے لکھیں کیسے شائع کریں، کیسے اپڈیٹ کریں، آپ اگر ورڈپریس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔

 

ورڈ پریس میں پوسٹ لکھنا بہت آسان ہے آپ صرف چند اسٹیپ میں اپنا پوسٹ لکھ کر شائع کرسکتے ہیں۔
ورڈپریس میں پوسٹ لکھنے کے لئے آپ ایپ یا براؤزر دونوں میں سے کسی کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

 

ورڈپریس انڈرائیڈ ایپ

 

ایپ کا استعمال کرنے کے لئے آپ یہاں پر کلک کرکے ورڈ پریس اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرلیں یا پلے اسٹور میں ورڈ پریس ( WordPress ) لکھ کر سرچ کریں اور ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر لیں اور اسے اوپن کریں کر کے لاگ ان کریں۔

 

ڈیش بورڈ میں لاگ ان کیسے کریں

 

اگر آپ کے پاس ورڈپریس سائٹ کا لاگ ان آئی ڈی اور پاسورڈ نہیں ہے اور آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ورڈپریس میں اکاؤنٹ کیسے بناتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔ فی الحال ورڈپریس میں لاگ ان کیسے کرنا ہے اس پر بات کرتے ہیں۔

 

❶ اپلیکیشن کو اوپن کر کے لاگ ان پر کلک کریں۔
❷ لاگ ان برائے انٹرنگ یور سائٹ اڈریس ( Log in by entering your site address ) پر کلک کریں۔
❸ اپنا ویب سائٹ اڈریس ڈالیں۔ مثلاً: Esabaq.com اور نیکسٹ پر کلک کریں۔
❹ لاگ ان آئی ڈی اور پاسورڈ ڈال کر نیکسٹ پر کلک کریں۔
➎ ایک دوسرا پیج کھل کر آئے گا نیچے کنٹنیو ( Continue ) پر کلک کریں ورڈ پریس کا ڈیش بورڈ کھل کر آجائیگا۔
➏ پلس کے آئیکن پر کلک کریں دو آپشن کھل آئیگا، 1 بلاگ پوسٹ، 2 سائٹ پیچ، بلاگ پوسٹ ( Blog post ) پر کلک کریں اور اپنا پوسٹ لکھیں سب سے اوپر ٹائٹل پر مضمون کا نام دیں اور نیچے مضمون لکھیں یا کہیں اور لکھا ہوا ہے تو کاپی پیسٹ کریں۔

 

ورڈپریس اینڈروئیڈ ایپ میں لاگ ان کریں

 

نوٹ: اگر آپ کا ورڈپریس ڈاٹ کام پر اکاؤنٹ بنا ہوا ہے تو لاگ ان وتھ گوگل پر بھی کلک کر کے لاگ ان کرسکتے ہیں، اور وہاں اپنے ورڈپریس سائٹ کو ایڈ کرسکتے ہیں۔

 

ورڈپریس ایڈیٹر

 

یہاں پر لکھنے کے لئے جو ڈیفالٹ ایڈیٹر دیا ہوا ہے اسے بلاک ایڈیٹر کہتے ہیں۔ بلاک ایڈیٹر یہ ایک نیا اور آسان ورڈپریس ٹیکس ایڈیٹر ہے جسے سیکھنے اور استعمال کرنے والوں کے لئے آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ورڈپریس کا یہ ایڈیٹر بالکل مختلف اور انداز جدا ہے اس سے قبل ورڈپریس میں جو ڈفالٹ ایڈیٹر ملتا تھا وہ کچھ مائیکرو سافٹ ورڈ سے ملتا جلتا تھا، یہ بنسبت کلاسک ایڈیٹر کے زیادہ آسان ہے، اسمیں بہت سی نئی نئی چیزیں شامل کی گئی ہے اور اسے کافی لوگ پسند بھی کر رہے ہیں۔ اگر آپ اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ❶ اوپر کونے میں تھری ڈاٹ پر کلک کریں ❷ سویچ ٹو کلاسک اڈیٹر کا بٹن ملیگا اس پر کلک کریں، اب آپ کے سامنے کلاسک ایڈیٹر ہوگا۔ اگر آپ کلاسک ایڈیٹر کے استعمال کرنے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

 

https://flic.kr/p/2jvdeg1

 

کونسا بٹن کس لئے استعمال ہوتا ہے

 

اسکرین شارٹ پر موجود کچھ ضروری بٹن (آئیکن) کو سمجھ لیں کہ کونسا کس کام میں استعمال ہوتا ہے۔

 

➊ اس بٹن کے ذریعے سے پیراگراف ایڈ کرسکتے ہیں۔
➋ اس بٹن کے ذریعے سے ہیڈنگ لگا سکتے ہیں۔
➌ اس بٹن کے ذریعے سے ریڈ مور کا ایڈ کرسکتے ہیں۔
➍ اس کے ذریعے سے ایمیج ایڈ کرسکتے ہیں۔ پر یاد رکھیں ویب سائٹ پر جو ایمیج شائع کریں وہ ڈائریکٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کرکے شائع نہ کریں اس سے ویب سائٹ سلو ہوجاتا ہے۔ یہاں کلک کرکے ایمیج شامل کرنے کے مزید طریقہ کو جانیں جس سے ویب سائٹ پر لوڈ نہیں پڑتا
➎ اس کے ذریعے سے ویڈیو ایڈ کرسکتے ہیں۔
➏ اس کے ذریعے سے بیج بریک کرسکتے ہیں۔
➐ اس کے ذریعے سے سپریٹر (چوڑی لائن) ایڈ کرسکتے ہیں۔
➑ اس کے ذریعے سے لسٹ ایڈ کرسکتے ہیں۔
➒ اس کے ذریعے سے جملے کو ڈبل کوٹ میں ڈال سکتے ہیں۔
➓ اس بٹن کے ذریعے سے میڈیا اور ٹیکسٹ شامل کر سکتے ہیں۔
⓫ اس بٹن کے ذریعے سے pre tag شامل کرسکتے ہیں یہ کوڈنگ وغیرہ شو کروانے کے کام میں آتا ہے کہ کوڈنگ اس طرح سے لکھی گئی ہے۔
⓬ اس بٹن کے ذریعے سے گیلیری شامل کرسکتے ہیں۔
⓭ اس بٹن کے ذریعے سے کالم شامل کرسکتے ہیں۔
⓮ اس بٹن کے ذریعے سے گروپنگ کرسکتے ہیں۔
⓯ اس بٹن کا بیچ میں خالی جگہ رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
⓰ اس بٹن کے ذریعے سے شارٹ کوڈ شامل کرسکتے ہیں۔
⓱ اس بٹن کے ذریعے سے بٹن شامل کرسکتے ہیں۔
⓲ اس بٹن کے ذریعے اپنے پوسٹ میں لیٹسٹ پوسٹ شامل کرسکتے ہیں۔
⓳ اس بٹن کے ذریعے سے مصرع وغیرہ شامل کرسکتے ہیں۔
⓴ اس بٹن کے ذریعے سے پیج کبھر شامل کرسکتے ہیں۔

 

انہیں اپنے پوسٹ میں شامل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایڈیٹر پر آپ کو ایک پلس کا آئیکن نظر آئے گا اس پر کلک کریں اور جس ٹول کا استعمال کرنا ہے اس پر کلک کریں مثلاً: اگر ہمیں کہیں ہیڈنگ شامل کرنا ہے تو پلس کے آئیکن پر کلک کریں اور ہیڈنگ پر کلک کردیں، اگر آپ کو مطلوبہ چیز نہیں مل رہا ہے تو سرچ بار میں تلاش کرلیں۔

 

پوسٹ شائع کرنے سے پہلے کچھ ضروری سیٹنگ

 

پوسٹ شائع کرنے سے پہلے 1 لنک 2 ٹیگ 3 کیٹیگری شامل کرلینی چاہیے اسے شامل کرنے کے لئے ❶ اوپر مینوں بٹن (تھری ڈاٹ) پر کلک کریں، ❷ نیچے پوسٹ سیٹنگ ( Post Settings ) پر کلک کریں، یہاں تینوں آپشن آپ کو مل جائے گا چلئے ہم انہیں اسٹیپ باسٹیپ سمجھتے ہیں۔

 

نیا زمرہ ( کیٹیگری ) کیسے بنائیں

 

Menu » Post Settings » Categories

 

درج بالا مقام پر جائیں اگر آپ نے پہلے سے کوئی زمرہ بنا کے رکھا ہے تو یہاں وہ سارے زمرے موجود ہونگے جس زمرے یعنی کیٹیگری (Categories) سے متعلق آپ کا پوسٹ ہے، مثلاً: موبائل، لیپ ٹاپ، ایپ، وغیرہ وغیرہ، اس پر کلک کرکے اسے سلیکٹ کرلیں۔

 

اگر آپ کو نئے زمرے بنانے ہیں تو اوپر پلس کے آئیکن پر کلک کریں ا یک پیج کھل کر آئیگا Category Name والے باکس میں زمرہ کا نام ڈالیں ( اور اگر آپ کو یہ زمرہ کسی دوسرے زمرے کے تحت رکھنا ہے تو نیچے Label پر کلک کرکے اس زمرے کو سلیکٹ کریں ورنہ تو اسے چھوڑ دیں ) اور Ok پر کلک کردیں۔ نیا زمرہ بن جائے گا۔

 

کیٹیگری

 

ٹیگ کیسے شامل کریں

 

➋ آپ نے اپنے پوسٹ پر جن جن چیزوں پر توجہ دی ہے انہیں شامل کرنا۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ پوسٹ میں جن جن چیزوں پر بات کی ہے اس سے ملتا جلتا اگر کوئی مضمون ہے تو اس کی نشان دہی کرتا ہے اور اگر وژیٹر اس پر کلک کرکے اسے بھی پڑھتا ہے اور آپ کے ویب سائٹ پر وقت دیتا ہے تو اس سے آپ کے ویب سائٹ کا رینک لیبل بڑھتا ہے۔ اسے شامل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ مینوں پر جائیں پوسٹ سیٹنگ کے تحت لیبل پر کلک کریں ( Meanu » Post Settings » Tags ) ایک ایک چھوٹے چھوٹے جملے کے شکل میں، الفاظ کے شکل میں ٹائپ کریں اور ہر جملے، الفاظ کے بعد ( , ) یہ دے دیں تاکہ سسٹم اسے الگ الگ جملہ سمجھ سکے اور اسے الگ الگ کرسکے۔

 

سلگ ( پرما لنک ) کیا ہے اور اسے پوسٹ میں کیسے شامل کریں

 

➌ سلگ یا پرما لنک آپ کے سائٹ کے یو آر ایل کے بعد جو کچھ ہوتا ہے اسے پرما لنک کہتے ہیں۔ مثلاً: Esabaq.com/how-to-wright-to-a-post-in-wordpress یہ اکثر آپ کے پوسٹ کا ٹائٹل ہوتا ہے اور یہی زیادہ بہتر رہتا ہے، کچھ لوگ پوسٹ نمبر، پوسٹ آئی ڈی وغیرہ بھی رکھتے ہیں یہ اوٹو میٹک سیٹنگ ہوتا ہے آپ اگر اس کو بدلنا چاہیں تو یہاں سے بدل سکتے ہیں۔ اسے شامل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ مینوں پر جائیں پوسٹ سیٹنگ کے تحت سلگ پر کلک کریں  ( Meanu » Post Settings » Slug ) اور اپنا پرما لنک شامل کریں۔

 

پوسٹ شائع اور اپڈیٹ کیسے کریں

 

اور جب پوسٹ ہر طرح سے تیار ہوجا ئے تو اوپر شائع بٹن پر کلک کردیں آپ کا پوسٹ شائع ہوجائے گا۔ اور اگر آپ اپنے پوسٹ میں کوئی تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو ایڈٹ Edit پر یا پوسٹ ٹائٹل پر کلک کریں اور ترمیم کریں، اور جب تبدیلی کا کام مکمل ہوجائے تو شائع کے جگہ پر اپڈیٹ کا بٹن ملیگا ا اس پر کلک کردیں۔ آپ کا پوسٹ اپڈیٹ ہوجائیگا۔

 

پوسٹ ڈرافٹ میں کسطرح سے سیو کریں

 

اگر آپ نے ابھی ادھا ادھورا ضمون لکھا ہے ابھی مکمل نہیں کیا ہے اور چاہتے ہیں کہ یہ محفوظ رہے تو سیو ٹو ڈرافٹ Save to draft پر کلک کریں آپ کا یہ مضمون محفوظ ہو جائے گا اور آپ جب فرصت ملے پوسٹ میں جاکر ڈرافٹ پوسٹ پر کلک کریں ایڈٹ پر کلک کریں اور جب مکمل ہوجائے تو شائع کردیں

 

نوٹ: آپ اگر اردو پوسٹ لکھتے ہیں تو دائیں اور بائیں کا خیال ضرور رکھیں تاکہ اردو اپنے انداز میں نظر آئے۔

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔