آج ہم اس ٹٹوریل میں بات کرنے والے ہیں کہ آپ ایم آئی شیاؤمی ریڈمی موبائل اور اسی طرح ہر اس موبائل پر جس میں ریڈمی کا ٹھیم اسٹور ( MIUI ) ملتا ہو مثلاً: Poco وغیرہ موبائل میں اردو فونٹ: جمیل نوری نستعلیق اور اسی طرح سے دیگر پسندیدہ فونٹ کیسے انسٹال کرسکتے ہیں۔ تو چلیے شروع کرتے ہیں۔ طریقہ بالکل آسان ہے۔
کن موبائل پر اردو فونٹ انسٹال کرسکتے ہیں اور کن پر نہیں اسے جانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
نوٹ : اگر آپ مہر نستعلیق فونٹ انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اپلائی نہ کریں کیونکہ مہر نستعلیق کے اس ورژن میں انگلش کے ساتھ ایک مسئلہ کہ دو لفظوں کے درمیان جو اسپیس ہوتا ہے وہ بہت کم نظر آتا ہے اسے درست کرنے کا طریقہ یہ کہ یہاں کلک کرکے مہر نستعلیق کا دوسرا ورژن ڈاؤن لوڈ کرلیں اور نیچے? بیان کردہ میتھڈ کو فالو کریں۔
❶ ریڈمی موبائل کے تھیم اسٹور یا اسی طرح ہر اس موبائل پر جس میں ریڈمی کا ٹھیم ( MIUI ملتا ہو مثلاً: Poco موبائل) میں جا کر فونٹ سیکشن میں سرچ پر کوئی بھی فونٹ (مثلا: Mehr Nastaliq) ڈاؤنلوڈ کریں۔
❷ فائل مینیجر میں جا کر اوپر بائیں جانب تھری لائن (مینو) پر کلک کرکے سیٹنگ میں جائیں Show Hidden Files کا ایک آپشن ملیگا اسے فعال کریں۔ ❸ اب درج ذیل مقام پر جائیں۔
/storage/emulated/0/MIUI/theme/.data/content/fonts
یعنی MIUI کے فولڈر کے تحت theme پھر data پھر content پھر fonts میں جائیں۔
یہاں آپ کا ڈاؤنلوڈ کیا ہوا فونٹ حسب ذیل نظر آئے گا ?
400af0fc-c877-4f1d-87ef-f054fc4afc45.mrc
(غور کریں: mrc. سے پہلے جو حروف اور نمبر ہیں وہ مختلف ہو سکتے ہیں۔)
❹ آپ اس مکمل فونٹ نام کو (جو بشکل حروف ونمبر ہے) کاپی کر لیں۔ اور فائل کو ڈیلیٹ کردیں۔
❺ اب اپنے پسندیدہ فونٹ کی ttf فائل کو rename کرتے ہوئے کاپی کیا ہوا نام پیسٹ کریں، اور ttf کو بدل کر mrc کر دیں۔
❻ اب اس فونٹ کو MIUI کے فولڈر میں مذکورہ مقام پر کاپی یا موو (Move) کریں۔
/storage/emulated/0/MIUI/theme/.data/content/fonts
❼ اور پھر تھیم میں جا کر ڈاؤنلوڈ کیے ہوئے فونٹ کو اپلائی کرتے ہوئے موبائل کو ریبوٹ کریں۔
No comments yet.