ریلوے میں ریزرویشن ٹکٹ آن لائن کیسے بک کریں
اس ٹٹوریل میں ہم بات کرنے والے ہیں کہ آپ اپنے موبائل سے ریلوے کا ریزرویشن ٹکٹ کس طرح بک کرسکتے ہیں۔
اگر آپ لوکل ٹرین ٹکٹ یا پلیٹ فارم ٹکٹ بک کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں؟
اگر آپ کہیں دور دراز کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ٹکٹ گھر جانے کی ضرورت نہیں انڈین گورمینٹ نے آن لائن ریزرویشن ٹکٹ بک کرنے کی سہولت فراہم کی ہے آپ گھر بیٹھے با آسانی اپنے موبائل سے اپنا اور اپنے گھر والوں ریزرویشن ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔
ریلوے کا ریزرویشن ٹکٹ بک کرنے کے لئے آپ کے پاس آئی آر سی ٹی سی کا اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے اگر آپ کے پاس آئی آر سی ٹی سی کا اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ یہاں کلک کر کے آئی آر سی ٹی سی میں اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ جانیں۔
بہت سارے ایپ ہیں جو آن لائن ٹکٹ بک کرنے کی سہولت فراہم کراتی ہیں مثلا: فون پے ، پے ٹی ایم ، گوگل پے وغیرہ وغیرہ اور خود آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ اور ایپ۔
اس ٹٹوریل میں ہم آئی آر سی ٹی سی کا خود کا ایپ سے ٹکٹ بک کرنا سیکھیں گے سب کا طریقہ ایک ہی ہے اگر آپ کسی ایک سے بک کرنا سیکھ جائیں گے تو کسی بھی ایپ سے بک کر لیں گے۔
اس کے لئے آپ گوگل پلے اسٹور پر جائیں اور IRCTC Rail Connect لکھکر سرچ کریں اور ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرلیں یا یہاں کلک کرکے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرلیں۔
- ایپ اوپن کریں اور لاگ ان کریں اور اگر آئی آر سی ٹی سی میں اکاؤنٹ نہیں بنا ہوا ہے تو اکاؤنٹ بنائیں اکاؤنٹ بنانے کے لئے اس پوسٹ کو پڑھیں۔
جب آپ اپنا آئی آر سی ٹی سی ا کی اکاؤنٹ لاگ ان کریں گے تو ممکن ہے کہ موبائل نمبر اور جی میل آئی ڈی ویری فائی کرنے کو کہے اگر ویری فائی کرنے کہتا ہے تو آپ کے موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی پر او ٹی پی آئے گا اسے موبائل نمبر کا او ٹی پی موبائل نمبر والے خانے میں اور ای میل کا او ٹی پی والے خانے میں ڈال کر ویری فائی کرلیں۔
- Plan my journey میں کلک کریں
- اوپر آپ کو ایک طرف From اور دوسرے طرف To کا آپشن ملیگا ، From میں آپ کو جس اسٹیشن سے سفر کرنا ہے اسکا نام لکھیں اور To میں جس اسٹیشن میں اترنا ہے اسکا نام لکھیں مثلا: کولکاتا سے دلی کا سفر کرنا ہے توٖ From میں Kolkata اور To میں Delhi لکھیں (آپ سرچ باکس میں اسٹیشن کا شروع کا تین سے چار ورد لکھیں گے تو آپ کے سامنے بہت سارے اسٹیشن کا نام آئے گا آپ ان میں سے مطلوبہ اسٹیشن کو سلیکٹ کرلیں)
- Departure date میں کلک کریں اور اپنے سفر کی تاریخ کا انتخاب کریں۔
- Search Trains کے بٹن پر کلک کریں۔
- بہت ساری ٹرین کی فہرست آپ کے سامنے ہوگا آپ کو جس ٹرین سے سفر کرنی ہے اس کا انتخاب کریں۔
- ٹرین کی فہرست جو آپ کے سامنے ہوگا وہ باکس کے شکل میں ہوگا ہر باکس میں اس ٹرین کے متعلق کچھ ضروری معلومات ہوگا سب سے اور ٹرین کا نام ، اسی کے کنارے میں ٹرین نمبر بھی ہوگا اس کے نیچے ٹرین اسٹیشن سے کھلنے کا وقت بیچ میں دورانیہ وقت کہ کتنے گھنٹے یا دن کا سفر ہے اس کا وقت اور پھر دوسرے کنارے پر مطلوبہ اسٹیشن پہنچنے کا وقت، پھر اسکے نیچے چند بٹن ہونگے اور ہر بٹن پر کوچ نام مثلا: 2S| CC| SL| A3| A2| A1 وغیرہ وغیرہ ہوگا، اور اسی طرح قیمت اور سیٹ کی موجودگی اور عدم موجودگی کی معلومات ہوگی کہ سیٹ خالی ہے کہ نہیں اگر بٹن میں 2S یہ سب سے کم درجے کا سیٹ ہے اس میں آپ کو صرف بیٹھنے کی ملےگی SL اس کا مطلب سلیپر سیٹ ہے یہ سونے کی سیٹ ہے اور اکثر لوگ اسی کو زیادہ بک کرتے ہیں A3 کا مطلب ہے اے سی کوچ اور A2 کا مطلب بھی اے سی کوچ مگر یہ پہلے والے سے اچھا ہوتا ہے یہ اسے ایک درجہ بڑھا ہوا ہے اور اسی طرح A1 اس کا مطلب بھی اے سی کوچ ہے اور یہ اس کا درجہ سب سے اوپر ہے اور قیمت بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔
- آپ اپنے حساب سے جس میں آپ کو سفر کرنی ہے اس بٹن پر کلک کریں وہ سلیکٹ ہو جائے گا اور نیچے PASSENGER DETAILS کا ایک بٹن ملیگا اس پر کلک کریں I Agree اور Ok کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔
- Select Passenger کے نیچے Add New پر کلک کریں۔
- نام اپنے ڈاکومنٹس کے حساب سے درج کریں اور نیچے اپنی عمر بھی اپنے ڈاکومنٹس کے حساب سے درج کریں اس کے بعد نیچے اپنی جنس کا انتخاب کریں آپ اگر مرد ہیں تو M اور اگر عورت ہیں تو F اور اگر اسکے علاو کچھ اور ہیں تو Transgender کا انتخاب کریں۔ اور نیچے Add Passenger پر کلک کریں۔
- آپ کو اگر اور آدمی شامل کرنا ہے تو پھر سے Add New پر کلک کریں اور نام وغیرہ دال کر شامل کرلیں۔
- نیچے دیکھیں Passenger Mobile Number میں آپ کا موبائل نمبر اگر درست ہے تو ٹھیک ہے ورنہ اپنا دوسرا موبائل نمبر درج کرلیں۔
- نیچےAddress والے خانے میں اپنا ایڈریس درج کریں اور پن کوڈ والے خانے میں اپنا پن نمبر درج کریں پن نمبر درج کرتے ہی نیچے والا خانہ خود بخود پر ہوجائے گا اگر درست ہے تو ٹھیک ہے ورنہ اپنی جانکاری درست کرلیں۔
- Payment method میں دو آپشن آپ کے پاس ہے ایک Debit card اور دوسرا UPI کا آپ جس سے چاہیں پیمینٹ کرسکتے ہیں جس میں آپ کو سستا پڑے اس کا استعمال کریں اور اسے سلیکٹ کرلیں۔
- نیچے آپ کو ٹرائول انسورینس کے لئے Yes اور No آپشن ملے اگر ٹرائول انسورینس چاہتے ہیں تو yes پر ٹک لگائیں چند پیسے یا روپئے اسکے لئے لگے گا آپ اسے جوں کا توں درج کریں
- اور اگر نہیں چاہتے ہیں تو No پر کلک کریں۔
- REVIEW JOURNEY DETAILS پر کلک کریں۔
- آپ کے سامنے آپ کا ڈیٹیلس دکھے گا اسے اچھی چیک کرلیں۔
- نیچے آپ کو Type in the Box below لکھا ہوا ملے گا اس کے بغل میں آپ کو کچھ لکھا ہوا ملے گا اسے ہی کیپچا کہتے ہیں اسے Type Here والے خانے میں جوں کا توں درج کریں۔
- Proceed to Pay پر کلک کریں۔
- اور PhonePe Paytm وغیرہ جس سے چاہیں پیمینٹ کرلیں آپ کا ٹکٹ بک ہو جائے گا۔