پین کارڈ آدھار کارڈ سے کیسے لنک کریں؟


اگر آپ کا پین کارڈ آدھار کارڈ سے لنک نہیں ہے تو جلد از جلد کرالیں کیونکہ اگر آپ یہ کام 31 مارچ 2022 تک نہیں کراتے ہیں تو آپ کا پین نمبر انوائلڈ ہو جائے گا اور  بطور جرمانہ 10٫000 روپئے تک بھی دینا پڑسکتا ہے۔

 

 

پین نمبر کو آدھار نمبر سے کیسے لنک کریں

پین نمبر کو ادھار نمبر سے لنک کرنے کے لئے مکمل ٹٹوریل پڑھیں۔

❶ آپ انکم ٹیکس انڈیا ای فیلنگ ویب سائٹ پر جائیں۔ آپ کو ویب سائٹ کا لنک اخیر میں مل جائے گا۔

 

➋ اوپر والے خانے میں پین نمبر اور دوسرے خانے میں آدھار نمبر ڈالیں اور تیسرے خانے میں آپ کے آدھار کارڈ پر جو نام ہے بعینہ وہی نام ڈالیں۔
➌ اگر آپ کے آدھار کارڈ پر مکمل تاریخ پیدائش نہیں ہے صرف سال ہے مثلاً: 2003 تو نیچے چیک باکس ( چھوٹا سا باکس ) میں کلک کریں رائٹ کا نشان لگ جائے گا۔

نوٹ: اگر آپ کے آدھار کارڈ میں مکمل تاریخ پیدائش ہے تو اس پر کلک نہ کریں۔

 

➍ اس کے نیچے اور ایک چیک باکس ہوگا اس پر کلک کرکے رائٹ کا نشان لگائیں۔ اس کے نیچے آپ کو کیپچا کوڈ ملیگا اس کیپچا کوڈ کو نیچے والے خانے میں بالکل درست درست ڈالیں۔ اگر آپ کو کیپچا کوڈ نہیں سمجھ میں آرہا ہے تو وہیں بغل میں ایک چھوٹا سا ریفریش کا بٹن ہوگا اس پر کلک کریں دوسرا کیپچا کوڈ آجائیگا اسے ڈالیں اور نیچے Link Aadhaar کے بٹن پر کلک کریں۔ آپ کا آدھار ویلیڈیشن درخواست UIDAI کے پاس پہونچ جائیں گا اور آپ کا پین کارڈ آدھار کارڈ سے لنک ہو جائے گا۔ پین نمبر آدھار سے لنک کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ چیک کرنے کے لئے درج ذیل طریقہ کو فالو کریں۔

 

پین آدھار لنک
اسکرین شارٹ

 

اسے بھی پڑھئے: PVC آدھار کارڈ کیا اور اسے کیسے منگوائیں؟

 

پین نمبر آدھار نمبر سے لنک ہے کہ نہیں کیسے چیک کریں

 

اگر آپ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کا پین کارڈ آدھار کارڈ سے لنک ہے کہ نہیں تو ہمارے ساتھ قدم بقدم چلیں
1. اس ویب سائٹ پر جائیں 2. اوپر والے خانے میں پین نمبر اور نیچے والے خانے میں آدھار نمبر ڈالیں۔ 3. View Link Aadhaar Status بٹن پر کلک کریں۔ اگر لنک ہوگا تو میسج آئیگا کہ آپ پین نمبر اس آدھار نمبر سے لنک ہے (Your PAN is Linked to Aadhaar Number ************) اور اگر لنک نہیں ہوگا تو Not Found وغیرہ کا میسج آئیگا۔ چیک کرنے کے لئے ? یہاں کلک کریں۔

 

ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

https://youtu.be/0plf3sBE-0g

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.